تھری الائنس کمپنی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

  • May 21, 2019, 1:51 pm
  • Breaking News
  • 894 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاون پولیس نے تھری الائنس کمپنی کے مالک کاشف قمر کے خلاف فراڈ و دھوکہ دہی کو مقدمہ درج کرلیا پولیس نے یہ مقدمہ ارباب حسن علی، اسماعیل خان اور محمد علی کی مدعیت میں درج کیا ہے درخواست گذاروں نے الزام لگایا ہے کہ تھری الائنس کمپنی کے مالک کاشف قمر نے کوئٹہ میں بولان موٹرز کے نام سے موٹر سائیکلوں کے کاروبار کے دفاتر کھول رکھے تھے اور ہم نے اس میں 27 لاکھ روپے انوسٹ کئے اب مذکورہ کمپنی کا مالک نقصان کے بہانے کرکے ہمیں اپنی رقم واپس نہیں کررہے انہوں نے پولیس سے کاروائی اور داد رسی کی استدعا کی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ دریں اثناء تھری الائنس کمپنی کے متاثرین نے گذشتہ روز کمپنی کے مالک کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے کمپنی اور اس کے مالک کاشف قمر کے خلاف نعرے بازی کی اور اور ن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔