ڈالر 151 روپے کا ہو گیا

  • May 20, 2019, 2:51 pm
  • Business News
  • 204 Views

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان میں کمی آنے کے بجائے روزبروز اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ چت ہو کر زمین بوس ہو گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 80 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 151 روپے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر 17 مئی کو ہونے والے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے پر پہنچ گیا تھا۔