کوئٹہ میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

  • May 16, 2019, 2:48 pm
  • Weather News
  • 387 Views

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ شہر اور نواحی علاقو ں میں صبح سے مطلع ابر آلود رہنے کے بعد دوپہر کے وقت آسمان پر گہرے بارش چھاگئے، جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ پہلے ہلکی پھر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔