فطرانہ 80روپے اداکیاجائے‘صوبائی خطیب

  • May 16, 2019, 2:38 pm
  • National News
  • 241 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ اس سال فطرانہ 80روپے کے حساب سے اداکیاجائے جو مسلمان شرعی غنی یعنی تقریباً 44ہزار یا اتنی ہی مقدار کی تجارتی اموال کا مالک ہو اپنا اور زیر کفالت افراد کی طرف سے صدقہ الفطر ادا کرے انہوں نے کہا کہ فطرانہ مساکین ٗ غریب بیوائوں ٗ یتیموں اور دینی مدارس کو ادا کریں جو افراد شرعا ًفقیر اور مسکین ہیں ان پر فطرانہ اداکرنا واجب نہیں ۔