ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، تاریخ رقم

  • May 16, 2019, 2:36 pm
  • Business News
  • 178 Views

ڈالر کی اڑان جاری ہے جس نے پاکستانی روپے کو بری طرح زمین بوس کر دیا اور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 147 روپے ہو گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری 145 روپے میں ہو رہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کمی سے 33965 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 146 روپے 25 پیسےپر پہنچ گیا تھا۔

فاریکس ڈیلر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنے تک روپے کی قدر مستحکم ہونے کا امکان نہیں ہے، رواں سال کے آخر تک روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے ۔