پاکستان میں روزے کا دورانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا

  • May 6, 2019, 10:38 am
  • National News
  • 373 Views

کراچی(ویب ڈیسک)دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں روزوں کا دورانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیںگے جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا، جبکہ سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا، جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا، ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہو گا۔