’’ٹیلی اسکوپ ’ہبل‘ سپارکو نے خلاء میں بھیجی‘‘

  • May 6, 2019, 10:37 am
  • Science & Technology News
  • 337 Views

’’ٹیلی اسکوپ ’ہبل‘ سپارکو نے خلاء میں بھیجی‘‘

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ ’ہبل‘ کو خلاء میں بھیجنے کا اعزاز ’ناسا‘ کی بجائے پاکستانی خلائی ادارے ’سپارکو‘ کو دے دیا۔

’جیو نیوز‘ کے پرو گرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہبل سپارکو نے خلاء میں بھیجی۔

سوشل میڈیا پر وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اس بات پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ان کی یہ بات سن کر کوئی تو اپنی جگہ سے اچھل پڑا تو کسی نے سوشل میڈیا پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا اس بات پر مذاق بنایا ہے۔