بلوچستان میں تیز بارشوں ،مٹی کے طوفان کاامکان‘ہائی الرٹ جاری

  • April 22, 2019, 4:02 pm
  • Weather News
  • 705 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کے ساتھ گردوغبار اورمٹی کے طوفان کاامکان ہےپی ڈی ایم اےکی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مغربی بلوچستان کے بالائی اوردرمیانی علاقوں میںمنگل سے جمعرات تک نئی موسمیاتی لہرکے تحت بارشوں کانیا سلسلہ داخل ہوگا چندمقامات پر مٹی اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے کوئٹہ،قلات،ژوب،نصیرآباداورسبی ڈویژن کے مختلف اضلاع متاثرہوسکتے ہیںڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے کسی بھی قسم کے جانی ومالی ودیگرنقصانات سے بچنے کیلئے تمام ضلعی ڈیزاسٹرمینجمنٹ حکام کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ضلعی انتظامیہ کو کہا گیا کہ تمام مشینری ودیگرآلات کی فراہمی سمیت ہنگامی بنیادوںپرعملے کی حاضری کویقینی بنایا جائے جبکہ شہریوںکوپکنک پوائنٹس اورسیاحتی مقامات پرنہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔