کوئٹہ، گاڑی پر فائرنگ سےباپ ، بیٹی جاں بحق

  • February 26, 2019, 12:56 pm
  • Breaking News
  • 2.38K Views

کوئٹہ میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کےنتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افرادزخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں فائرنگ کاواقعہ شہر کےوسطی علاقے میں ضلع کچہری کےقریب پیش آیا کہ جہاں ایک شخص نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں گاڑی میں سوار عبدالجبارنامی شخص اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئی ۔

پولیس نےموقع پر فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیاجو ان کاقریبی عزیز بتایاجاتاہےتاہم اس حوالےسےمزید تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔