بھارتی طیاروں کے پے لوڈ کی تصاویر جاری

  • February 26, 2019, 12:55 pm
  • Breaking News
  • 889 Views

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدحواس بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں ۔

گزشتہ رات بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی تھی اور بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں نےجلدبازی میں فرارہوتےہوئےاپناایمونیشن ریلیزکیاجوکھلی جگہ پرگرا۔

خوش قسمتی سے واقعےمیں کسی انفرااسٹرکچرکو کوئی نقصان پہنچا نہ کسی کو گزندپہنچی۔



مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے جس علاقے میں ایمونیشن گرائے وہاں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ،ایمونیشن گرنے سے درختوں کو نقصان پہنچا۔



واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ کی دھمکی دی جارہی ہے۔