مجید اسٹریٹ کاسی روڈ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

  • February 1, 2019, 8:28 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملک مجید اسٹریٹ کاسی روڈ کے مکین مختلف مسائل سے دوچار ہیں تفصیلات کے مطابق ملک مجید اسٹریٹ کاسی روڈ کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے دوسری جانب کچرے کے ڈھیر نالیوں میں پھنس جانے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثررہتا ہے نالیوں کا گندا پانی گلی محلوں میں جمع رہتا ہےلوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رہی سہی کسر آبنوشی کے مسئلہ نے پوری کردی ہے مکین سارا دن پانی کے حصول کے لیئے پھرتے رہتے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے کبھی علاقے کا رخ نہیں کیااور علاقے کے مسائل تاحال جوں کے توں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔