پروفیسر کالونی جناح ٹائون میں پانی کی قلت ، ٹینکر مافیا کی چاندی

  • February 1, 2019, 8:21 pm
  • Breaking News
  • 268 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پروفیسر کالونی جناح ٹائون میں نصب ٹیوب ویل فعال نہ ہوسکا پانی کا بحران سنگین مکینٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں تفصیلات کے مطابق پروفیسر کالونی جناح ٹائون میں چند سال قبل ٹیوب ویل کی تنصیب کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور بور کا کام مکمل کر کے ٹیوب ویل فعال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں دوسری جانب علاقے میں پانی کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا کے بھی وارے نیارے ہوگئے ہیں اور مہنگے داموں پانی فروخت کررہے ہیں سماجی رہنما صلاح الدین خلجی اور دیگر نے بتایا کےٹیوب ویل کا تمام کام مکمل ہونے کے باوجوداسے فعال نہیں کیا جارہا انہوں نے مطالبہ کیا کہفی الفور مذکورہ ٹیوب ویل کو فعال کیا جائےتاکہ علاقے میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔