بینک کالونی قمبرانی روڈ کی اسٹریٹس لائٹس ناکارہ

  • January 25, 2019, 12:34 pm
  • Breaking News
  • 502 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بینک کالونی قمبرانی روڈ کی اسٹریٹس لائٹس ناکارہ لوگوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا اہل علاقہ نے بتایا بینک کالونی اورگردونواح کی اسٹریٹس لائٹس طویل عرصہ سے خراب ہیں اور تاریکی ڈیرے جمالیتی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ اسی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اورآنے جانے والے کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کے جلد از جلد بینک کالونی و اطراف کے علاقوں کی لائٹس فعال کرائی جائیں۔