گیس حکام کی نااہلی،لائن لاسز کا ملبہ صارفین پر گرانا شروع کردیا

  • January 25, 2019, 12:33 pm
  • Breaking News
  • 448 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی لائن لاسز صارفین سے وصول کرنے لگی، ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے عدم ریکوری اور ہدف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں صارفین پر بوجھ ڈالنا شروع کردیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سوئی گیس کمپنی لائن لاسز پورے کرنے کیلئے صارفین پر بوجھ ڈال رہی ہے اور مختلف جرمانے عائد کرکے رقم بٹوری جارہی ہے صارفین نے بتایا کہ سوئی گیس حکام ٹیمپرڈ میٹر کا بہانہ بنا کر صارفین کو پی یو جی کی مد میں ہزاروں روپے کے بل ارسال کررہے ہیں جب بل کی درستگی کیلئے صارف سوئی گیس کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں گیس کمپنی کے اہلکار دفتر میں داخل ہونے بھی نہیں دیتے اور جو صارف دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں تو حکام انہیں حیلے بہانوں سے ٹرخا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بل آپ نے ہر حال میں جمع کرنا ہے آپ کا میٹر ٹیمپرڈ تھا صارفین نے بتایا کہ ہم باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے میٹر ٹیمپرڈ ہیں سوئی گیس حکام کی نا اہلی ہے کے وہ گیس چوری روکنے میں ناکام ہے اور سارا بوجھ باقاعدگی سے بل جمع کرنے والے صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے صارفین نے کہا کہ اگر ہمارے بل درست نہیں کئے گئے تواحتجاجاً دھرنا دیں گے۔