زیارت میں درجہ حرارت منفی 12اورقلات میں 9 تک گرگیا

  • January 23, 2019, 11:30 am
  • Weather News
  • 389 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے آج کل شدیدسرد ی کی لپیٹ میں ہیں ۔زیارت میں درجہ حرارت منفی 12 اور قلات میں منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5،بارکھان 5، دالبندین منفی 3،گوادر 11، خضدار 1، لسبیلہ6، نوکنڈی منفی1، سبی 4، تربت 10 اور ژوب میں منفی2، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج کوئٹہ سمیت بلوچستان علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہنے کاامکان ہے۔