طویل عرصے بعد بارش و برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

  • January 21, 2019, 12:41 pm
  • Breaking News
  • 203 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ سمیت شمال مشرقی و مغربی بلوچستان میں طویل عرصہ بعد بارش و برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،لوگوں نے سجدہ شکر ادا کیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طویل خشک سالی کے بعد بعض مقامات میں بارش و برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ مساجد و مدارس میں شکرانے کے نفل اور مزید باران رحمت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔