رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

  • December 31, 2018, 12:47 am
  • National News
  • 448 Views

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا ،عشائیہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینیٹر عثمان خان کاکڑ،عبدالرحیم زیارتوال عبدالقہار خان ودان ،یوسف خان کاکڑ ،نصراللہ خان زیرے، بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر خان شاہوانی، ملک عبدالولی کاکڑ پاکستان مسلم لیگ نون کے جمال شاہ کاکڑ، ڈپٹی مئیر یونس بلوچ، متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ ، میر یونس عزیز زہری ، مولانا ولی محمد ترابی، مولاناامیرزمان ،مولانا انوارالدین ،مولوی محمد حنیف، مفتی غلام حیدر،ڈسٹرکٹ چیرمین پشین عیسیٰ روشان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سر گل خان خلجی، حاجی موسی خان خلجی ، سید جانان آغا اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر 14 جنوری کے سینیٹ کے ضمنی انتخاب، ملک و صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔