پی بی 26میں ضمنی انتخابات آج،7پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

  • December 31, 2018, 12:45 am
  • National News
  • 200 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تررتیاریاں مکمل ،حلقے سے 18امیدوار میدان میں اتریں گے ،حلقے کے 57ہزارسے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،49پولنگ اسٹیشنزقائم میں سے 9انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری پرضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں ،حلقے میں انتخاب لڑنے کیلئے 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ،اس سلسلے میں ایکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلئے ہیں اور حلقے میں پولنگ کیلئے 49 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 40کوحساس جبکہ 9کوانتہائی حساس قراردیا گیا ہے،پولنگ کے لئے 49 پولنگ اسٹیشنزمیں 166 پولنگ بوتھ قائم کیئے جائیں گے،الیکشن کے دوران پی بی 26 کوئٹہ تھری پر 57ہزار675ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،پولنگ کے روز حلقہ پی بی 26 میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اورپولنگ کے روز حلقے میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کاامکان ظاہرکیاجارہا ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع مطابق انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی پر ایف سی اور پولیس کے 5 ہزار سے زائداہلکار تعینات کئے جائیں گے،واضح رہے کہ حلقہ پی بی 26پر ضمنی انتخابات ایچ ڈی پی کے احمد علی کوہزاد کے غیر ملکی قرار پانے پر کرائے جا رہے ہیں ۔