کچلاک اور قلات میں ٹریفک حادثات2افراد جاں بحق5زخمی

  • December 28, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 172 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کچلاک اور قلات میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں دو افرادجاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیادوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل سے گر کر2نوجوان محمد زمان اور عصمت زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے رہنما سیدآغاحبیب شاہ اپنی گاڑی میں قلات سے کوئٹہ جارہے تھے کہ گاڑی کااگلاٹائربرسٹ ہونے کے باعث گاڑی روڈپرچلتے ہوئے سائیکل سوارکوٹکرمارنے کے بعد بے قابوہوکرالٹ گئی حادثے کے نتیجے میں سائیکل سوار عبدالستارولدنیک محمدسکنہ کلی سمندرقلات موقع پرجاں بحق جبکہ سیدآغا حبیب شاہ سمیت گاڑی میں سواردیگرتین افرادزخمی ہوگئے۔لاش اورزخمیوں کوسول ہسپتال قلات پہنچادی گئی جہاں پرزخمیوں کوطبی امداد دی گئی جبکہ لاش کوضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی گئی۔