لیویز نے گاڑی سے 10کلو گرام افیون برآمد کرلی

  • December 28, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نوکنڈی لیویز کی کاروائی،10 کلو افیون برآمد کرکے ایرانی پک اپ تحویل میں لے لی لیویز کیمطابق دو ریگ سینٹو چیک پوسٹ پہ تیز رفتار پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا مگر گاڑی نہ رکی جس پہ لیویز نے گاڑی کو مشکوک جان کر پیچھا کیا پاک ایران سرحد کے قریب راجے کے مقام پر گاڑی ریت میں پھنس گئی لیویز کے پہنچنے سے پہلے ڈرائیور پک اپ گاڑی چھوڑ کر ایران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیویز نے پک اپ گاڑی کے مختلف خانوں سے دس کلو افیون برآمد کرکے ایرانی پک اپ تحویل میں لے لی،لیویز تھانہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی.