آصف زرداری جلد جیل میں ہونگے ، پی ٹی آئی بلوچستان

  • December 28, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ زرداری صاحب بہت جلد ملکی خزانہ لوٹنے کے جرم میں جیل جانے والے ہیں زرداری صاحب وزیراعظم عمران خان پر اور اداروں ہر تنقید کی بجائے محترمہ کی برسی پر پاکستان کی عوام کو اپنی کرپشن کے کارناموں اور جعلی اکانٹس سے متعلق آگاہ کرتے زرداری صاحب نے بلاول کو بھی اپنی طرح کرپشن اور لوٹ مار پر لگادیا ہے جس کی وجہ سے بلاول کا کیرئیر بھی شروع ہونے سے پہلے ہی زوال پذیر ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ھے کسی کو مک مکا کرکے ملک لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب جب پانچ سال ملک کے حکمران تھے تب انہوں نے کیوں محترمہ کہ قاتلوں کا سراغ لگایا آج 10 سال سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود تھر سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا ہے عوام کو کراچی جیسے شہر میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑے گی ملکی خزانہ لوٹنے والے تمام افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا گرفتاری کے ڈر سے حکومت اور اداروں پر تنقید کرنے والے اپنی کرپشن کا جواب دے پاکستان تحریک انصاف کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائے گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان صوبائی صدر کی قیادت میں مکمل فعال و منظم ہے۔