وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

  • December 28, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ / اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،اہم امور پر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف مکمل تعاون کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی صدارت میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے مسائل ، بشمول اقتصادی مسائل، ترقیاتی فنڈز کی کمی ، مسنگ پرسنز کے حوالے سے تعاون اور پیش قدمی کی درخواست کی گئی ۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور تحفظات کو دور کرنے کے لئے سنجید ہ اقدامات کر رہی ہے ، حکومت صونے کو درپیش مالی مسائل ،پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی فنڈز کی کمی، نوکریوں میں صوبائی کوٹے پر عمل درآمد بلخصوص مسنگ پرسنز جیسے اہم مسائل سے آگاہ ہے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اور حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ،جلد ہی بلوچستان کے عوام کو وفاق کی جانب سے ریلیف اور انکا جائز حق دیا جائے گا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی حکومت نے ساڑھے تین ماہ میں بہترین کاکردگی دیکھائی ہے صوبے میں اچھی حکمرانی کی بنیاد رکھنے کے لئے وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کے اقدامات لائحق تحسین ہیں ،انہوں نے کہا کہ ماضی نسبت بلوچستان کی موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور جام کمال کی حکومت پرعوام کا اعتماد اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ بلوچستان کے عوام جلد ہی پسماندگی سے نکل کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہونگے ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں ۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر ،وفاقی وزیر برائے وفاعی پیدوار زبیدہ جلال ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، صوبائی وزراء سردار صالح محمد بھوتانی ، میر ظہور بلیدی ، رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین ،اور وزیراعظم کے معاون نعیم الحق بھی موجود تھے