گڈگورننس اور میر ٹ کی علمبردار حکومت کی جانب سے قومی اداروں کو بے توقیر کیا جارہا ہے ،میر جان محمد بلیدی

  • December 28, 2018, 12:21 am
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر جان محمد بلیدی نے کہا ہے نیشنل پارٹی گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور بھر پور انداز میں انکا ساتھ دیگی ، گڈگورننس اور میر ٹ کی علم بردار حکومت کی جانب سے قومی اداروں کو بے توقیر کیا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ،یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ،میر جان محمد بلید ی نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں کے جائزمطالبات فوری طور پرمنظور کئے جائیں نیشنل پارٹی مطالبات کی منظوری تک ماہی گیر تحریک کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرے گی ہم ترقی و خوشحالی کے نام پر حق روزگار کسی کو چھینے نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو بے توقیرکرنیکاعمل قابل قبول نہیں گڈگورننس اورمیرٹ والی حکومت کایہ عالم ہے کہ محکمہ تعلیم س این ٹی ایس کوختم کیاگیااورپبلک سروس کمیشن کی خالی آسامیوں کوایڈہاک پر پرْ کیاجارہاہے ، نیشنل پارٹی پبلک سروس کمیشن کوبے توقیرکرنے کے اقدام کی بھرپورمخالفت کر یگی انہوں نے کہا کہ چےئر مین پبلک سروس کمیشن کی توہین قابل مذمت اورافسوسناک ہے میرٹ کی دعویداروں حکومت کو پبلک سروس کمیشن کی غیرجانبداری ہضم نہیں ہوپارہی ہے اسی لئے اس کے خلاف سازشیں شروع کردی گئی ہیں اور میرٹ کے برخلاف ایڈہاک پربھرتیاں اسی سلسلے کی کڑی ہے