پشین ، پویو ٹیم کا سپروائزر بازیاب، 4اغواء کار گرفتار

  • December 28, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 154 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بوستان لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی پولیوٹیم کے سپروائزرکوبازیاب کراکر 4اغواکاروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی قبضے میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔گزشتہ روز گن پوائنٹ پر اغواء ہونیوالے پولیوسپروائزر محمد امین کی بروقت بازیابی کیلئے ڈپٹی کمشنر میجر (ر)اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدار بوستان عبدالمالک ترین اے سی کاریزات وسیم جوگیزئی نے لیویز نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹوں کے اندراندر مغوی محمد امین کو کچلاک بازار سے بازیاب کرلیاجبکہ چار اغواء کار عبدالغیاث آغا محمد نظرعلی رب نواز کو اغواء برائے تاوان کی واردات میں استعمال ہونیوالی مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی نے مغوی کی فوری بازیابی پر لیویز کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے عوام کے جانوں سے کھیلنے اور انہیں اغوا کرنے والے عوام کے کسی درد کا دوا نہیں سماج دشمن چائیے جو بھی ہو انکے خلاف ہر حال میں کارروائی کی جائیگی ۔