دکی ، کوئلہ کان میں دھماکہ ، 3مزدور جاں بحق4زخمی 3بیہوش

  • December 28, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 97 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے 2مختلف حادثاتمیں 3کانکن جاں بحق 4زخمی جبکہ 3بے ہوش ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ کے اکرام بورڈ کے قریب کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سیکان کے اندر دھماکہ ہوا. دھماکے کے نتیجے میں کوئلہ کان زمین بوس ہوکر دب گئی.پولیس کے مطابق حادثہ صبح چھ بجیاسوقت پیش آیا جب تینوں کوئلہ کانکنان کان کے اندر کام کرنے کے لئے کان میں اترے.کانکنوں کے اترنے کے ساتھ ہی کوئلہ کان کے اندر زوردار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں تینوں کانکن بصیر ولد وزیر ,داود ولد محمد علی اور رحمت اللہ ولد محمد شاہ شامل ہیں.امدادی کام کے دوران زہریلی گیس سے تین کانکن بے ہوش بھی ہوگئے .جنہیں ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سے ڈس چارج کردیئے گئے .دس گھنٹے کی مسلسل امدادی کاموں کے بعد لاشیں کوئلہ کان سے اپنی مدد اپکے تحت نکال لی گئی .لاشیں بری طرح جھلس گئی تھی .نماز جنازہ کے بعد لاشوں کو انکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیئے گئے.دوسرے واقعے میں بدھ کی شب چمالنگ کے علاقے چھ فٹی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چارکانکن زخمی .ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے چاروں کانکن ہسپتال منتقل کردیئے گئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے .زخمیوں میں عبدالرزاق. جان محمد ,عبدالولی اور خان زمان شامل ہیں۔