بلوچستان سمیت ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، وفد سے گفتگو

  • December 28, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ السادات پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت سید تاجل شاہ کررہے تھے وفد نے علاقائی مسائل سے چیئرمین سینٹ کو اگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری دل کی دھڑکنے بلوچستان کے عوام کیساتھ دھڑکتی ہے بلوچستان کی احساس محرومیوں کو دور کرکے عوام کی معیار زندگی بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کا نقشہ بدل جائیگا اور ایک ترقی یافتہ صوبے کی شکل اختیار کر جائیگا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی اور نوکنڈی میرا آبائی گھر ہے اپنے شہر کے مسائل سے بخوبی واقفیت ہیں نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وسیع منصوبے پہ کام جاری ہے جنکا عنقریب اعلان باقی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی توقعات پہ اتر کر عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی لانا میری اولین ترجحیات میں شامل ہے کسی کو مایوس نہیں کرینگے بلا رنگ و نسل بلوچستان سمیت ضلع چاغی میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کا چال پچھا کر پسماندگی دور کرینگے وفد میں ملک عبدالحق سیدکلانی،سید اجمل شاہ،سید قاسم شاہ، سید طاہر شاہ،سید سیدمحمد کلانی،حافظ عباد الرحمن کلانی ،سید فاروق شاہ و دیگر شامل تھے۔