گوادرکے سمندرمیں ماہی گیرلڑپڑے ایک جاں بحق ،ملزم گرفتار

  • December 28, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گوادرکے سمندرمیں ماہی گیرلڑپڑے ایک جاں بحق ،ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق گوادرکے گہرے سمندر میں ’’ال توقیر ‘‘ نامی لانچ کے دوخلاصی آپس میں لڑ پڑے ہیں پولیس زرائع کے مطابق دونوں افرادایک ہی لانچ میں کام کررہے تھے جہاں وہ معمولی بات پر ایک دوسرے سے لڑ پڑے ہیں لانچ کے خلاصی متین ولد رفیق ساکن پسنی نے حملہ کرکے کانڈو ولدصالح محمدساکن اوتھل لسبیلہ کو قتل کردیا پولیس زرائع کے مطابق ملزم متین رفیق نے آہنی سریے سے حملہ کردیا جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔