بلوچستان کی بدامنی میں بیرونی ہاتھ کارفرما ہے ، ضیا لانگو

  • December 28, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ +سانگھڑ(این این آئی)بلوچستان کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں امن و امان کے حوالے سے حالات بہتر ہیں ،بیرونی طاقت کوشش کرتی رہتی ہیں کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے حالات بہتر نہ ہوں پاک فوج ملکی حالات کو بہتر کرنے میں کوشیاں ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو سانگھڑ پہنچے تو بروہی برادری کے نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کے حالات بہتر ہیں بیرونی طاقتیں ملکی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں پاک فوج ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک محفوظ ہے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ نہ ہم مرکز میں نواز کا ساتھ دیں گے نہ ہی زرداری کا مرکز اور بلوچستان میں ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں جو برقرار رہے گا ہم عمران خان کے ساتھ ہر دکھ و سکھ میں ہوں گے ان کا کہنا تھا نیب جانے زرداری جانے ہمارا ان سے کچھ لینا نہ کچھ دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے لئے بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ہیں۔