محکمہ پی ڈی ایم اے نے سبی ڈویژن میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں 20ٹرکوں پر مشتمل سامان روانہ کردیا

  • December 28, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ (این این آئی)محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے ضلع سبی میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں 20ٹرکوں پر مشتمل سامان روانہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری حالیہ خشک سالی کی لہر سے سبی کے متاثرہ علاقوں میں جمعرات کے روز 20ٹرکوں پر مشتمل اشیاء خوردو نوش کا قافلہ سبی روانہ کردیا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت اور محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بر وقت امدادی سامان کی ترسیل متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں آسانی کا سبب بنے گا،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قہط سالی سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں محکمہ پی ڈی ایم کو آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد محکمے نے انتہائی برق رفتاری اور ذمہ داری سے متاثرہ علاقوں کے لیے سامان ترسیل کیا ہے ،امید ہے کہ یہ سامان متاثرین اور مستحقین کو ملے گا اور سبی کے قہط سے متاثرہ علاقوں کے باسیوں کو ریلیف ملے گا ۔