تما م اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا،کمشنر کوئٹہ

  • December 26, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (خ ن )کمشنر کوئٹہ ڈویڑن محمد ہا شم غلزئی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تما م اسٹیک ہولڈرز کو مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کو ئٹہ سمیت پشین اور قلعہ عبداللہ میں اکڑ و بیشتر علاقوں میں پولیو وائر س پر قا بو پالیاگیا ہے اورجوکہ ہمار ی ٹیموں کی کا رکر دگی کا نتیجہ ہے جبکہ مزید بھی پولیو مہم پر خصو صی توجہ دی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ، صوبائی محکمہ صحت ، یو نیسف اورعالمی ادارہ صحت کو مشترکہ طور پر پولیو مہم کے حوالے سے مزید اپناکردار کر نا ہوگا۔یہ بات انہوں آج کمشنر آفس میں پولیو مہم کی کارکر دگی اور اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ ڈویڑنل سطح کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ معین الرحمن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ، ڈپٹی کمشنر پشین میجر (ر)اور نگزیب بادینی ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ عبد اللہ شفقت شاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (ریونیو) ثناء4 ماجبین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدا لسمیع ، ڈاکٹر زمان جما لی ، ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر محمد طارق جعفر اور ڈاکٹر محمد داؤد کاسی نے شرکت کی کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبدا للہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رابطے میں ہے اور اس پر جلد عمل درآمد ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹر ی بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ کے اضلا ع میں اگلے دو ماہ کے دوران تین سے چاربار فری میڈیکل کیمپس کا انعقا دکیا جائے گا ان فری میڈیکل کیمپس میں مختلف امراض کے ماہرڈاکٹر وں کی ٹیم موجو دہوگی جو کہ مریضوں کی چیک اپ کے علا وہ مفت ادویا ت کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جائے گا ان فری میڈیکل کیمپس کی انعقا د کے حوالے سے باقاعدہ تشہیر بھی کی جائے گی تاکہ ان فری میڈیکل کیمپس سے زیا دہ سے زیا دہ مریض استفادہ حاصل کر سکے۔ انہو ں نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپس 3 جنوری کو ضلع پشین رود ملازئی،5 جنوری کو ضلع کوئٹہ پنچای کے مقام پر جبکہ 15جنوری سے ضلع قلعہ عبداللہ میں باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اجلاس کو شرکا ء4 نے پولیو وائرس کے انسدا د کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔