صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا اچانک حب پولیس اسٹیشن کا دورہ

  • December 26, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 116 Views

حب(این این آئی)وزیرِداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے بدھ کی شام اچانک حب سٹی پولیس اسٹیشن کا دورہ اورلاکپ کا معائنہ کیاوزیرِداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے وزارت سنبھالتے ہی پولیس اسٹشن پر چھاپہ مار اوزیرداخلہ بلوچستان اچانک حب سٹی تھانہ پہنچ گئے تھانے کے لاکپ میں دورہ کیا لاکپ میں موجود قیدی کے مسائل سنے اور ڈی ایس پی حب سرکل دولت خان ترین اور ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے بریفنگ دی وزیرِداخلہ نے پولیس اسٹیشن کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے پولیس عوام کی خادم ہے تھانہ میں آنے والے ہر سائل کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔