سبی میں زلزلے کے جھٹکے

  • December 26, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 126 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) سبی میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر 3.1ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سبی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکزسبی سے102 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا زلزلے کی زیر زمین گہرائی20 کلو میٹر بتائی جاتی ہے جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت3.1بتائی جاتی ہیں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طبیہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکلے تاہم کسی بھی علاقہ سے کوئی جانی نقصانات کی اطلاع نہ مل سکی ۔