نواز شریف کو قدرت نے سب کے سامنے نشان عبرت بنایا،قاسم سوری

  • December 26, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قدرت نے سب کے سامنے نشان عبرت بنایاجو شخص تین مرتبہ وزیراعظم رہ کر کرپشن کرے وہ نشان عبرت ہی بنے گا،2018 کے انتخابات نے ثابت کیا کہ ملک کے عوام میں شعور آگیا ہے بلوچستان میں کاروباردہشت گردی کی وجہ سے بہت متاثر ہوا،کسٹم اور پولیس بلوچستان کے تاجروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ترک کردیں صوبے میں حالات ٹھیک کرنے کیلئے نوجوانوں کو روزگار دینا ہوگاایشیاء کی سب سے بڑی ڈرائی فروٹ منڈی کے تاجروں کو تحفظ ملنا چاہئے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ڈرائی فروٹ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہے،نو از شریف پر کریشن کے کیسز پی ٹی آ ئی کی حکومت سے پہلے کے ہے پی ٹی آ ئی کا نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی عمل دخل نہیں۔قاسم خان سوری نے کہا کہ:2018کے الیکشن نے ثا بت کر دیا کہ عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے2018کے جنرل الیکشن میں عوام نیکر پٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیا عوام نے حقیقی جمہوری حکمرانوں کو ووٹ دے کر کامیاب کروایاکریشن کر نے والے حکمرانوں کے خلاف کا رروائی احسن اقدام ہے،۔قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں کا شکا ر ہے نواز شریف اور زرداری کے دور حکومت میں بیرونی ممالک سے24ہزار ارب کے قرضے لیے گئے قرضوں کے با وجود ملک ترقی نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ عوام مشکل وقت سے نکلنے کے لیے مقا بلہ کر یں ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم کیا جا ئے گاہم پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائے گئے جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت پیشہ افراد کو بہتر کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں کوئٹہ کی ڈرائی فروٹ مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔کاروباری افراد ہنڈی کے بجائے بینکوں کے ذریعے لین دین کریں