امن وامان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ملک نعیم بازئی

  • December 26, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر ایکسائز وٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کچلاک میں امن وامان کی خراب صورتحال اور منشیات کی سرعام فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور آئی جی پولیس بھی اس صورتحال کا نوٹس لیں یہ بات انہوں نے کچلاک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد انہیں علاقے میں چوری ، رہزنی ، ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات کے سرعام فروخت سے متعلق آگاہ کیا ملک نعیم بازئی نے کہا کہ کچلاک میں گذشتہ دو تین مہینوں سے امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں سرشام گلی کوچوں میں لوگوں سے موبائل فون چھینے جاتے ہیں اور گذشتہ دو ہفتوں میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتیں رونماہوچکی ہیں اور علاقے میں ہرجگہ خوف کا ماحول ہے کچلاک میں منشیات بھی سرعام فروخت ہورہی ہے یہی چور اور ڈاکو دن کو ان منشیات کے اڈوں پر بیٹھتے ہیں اور اور رات کو چوری اور رہزنی کی وارداتیں کرتے ہیں ہم ہر وقت پولیس کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کیا ہے مگر پولیس کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے کچلاک میں حلقہ اور علاقہ ہے اس کی امن وامان پر کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا پولیس اپنی کارکردگی ٹھیک کریں اور رات کو اسمگلنگ کی گاڑیوں اور بسوں پر ڈیوٹیاں دینے کی بجائے گلی کوچوں میں گشت کریں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں آئی جی پولیس اور سی سی پی او بھی کچلاک میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا نوٹس لیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاورائی کیلئے پولیس کو احکامات جاری کریں ۔