ایسٹ بے ایکسپریس وے متاثرین کا احتجاج دسویں روزمیں داخل

  • December 26, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ایسٹ بے ایکسپریس وے متاثرین کا احتجاج دسویں روزمیں داخل ،آج ریلی نکالی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ اورجی پی اے افسران کی ماہی گیروں سے مذاکرات ناکم ہوگئے ،ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہورہاہے ،ماہی گیروں نے منصوبہ روکنے اور مطالبات پر عمل درآمد کا کہا تھا ،سرکاری حکام اور ماہی گیروں کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے متاثرہ ماہی گیروں کا احتجاج دسویں روزمیں داخل ہوگیا ہے ،واضح رہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے سے ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہورہاہے احتجاجی ماہی گیروں کو منانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ ،گوادرپورٹ اتھارٹی حکام کے ایک وفد نے احتجاجی ماہی گیروں سے ملاقات کی اور انہیں احتجاج ختم کرانے کا کہا لیکن ماہی گیراورحکام کے مابین ہونے والی مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلعی افسران انیس طارق گورگیج ،اسسٹنٹ کمشنر گوادرمیربازخان مری گوادرپورٹ اتھارٹی کے جی ڈی فنانس شفیع بلوچ اور دیگرافسران شامل تھے جنہوں نے ماہی گیروں سے مذاکرات کی دوسری جانب ماہی گیروں نے بتایا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو27دسمبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔