لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک بھر میں شدت اختیار کرتا جارہاہے ،جان محمد بلیدی

  • December 26, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خضدار میں سیاسی رہنماوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لاپتہ افراد کا مسلہ ملک بھر میں شدت اختیار کرتا جارہاہے ریاستی اداروں کی مسئلے کی سنگینی سے چشم پوشی قابل افسوس ہے بلوچستان ایک بار پھر امن وامان کی مشکل صورت حال سے دوچار ہے اغوا برائے تاوان جیسے واقعات روز کے معمول ہوتے جارہے ہیں حکومتی عدم توجہی کے باعث صورت حال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے اپوزیشن جماعتوں کی ان مسائل پر خاموشی معنی خیز ہے فرنڈلی اپوزیشن صوبے کو مزید مشکلات سے دوچار کردیگی انہوں نے کہامرکزی حکومت کی غیر سنجیدہ حکمت عملی جمہوریت و پارلیمنٹ کے لیے نیک شگون نہیں ہے احتسابی عمل غیرشفاف اور سیاسی مخالفیں کے خلاف ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کے منفی نتائج برآمدہونگے ملک غیرجمہوری و غیر پارلیمانی عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے خضدار کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو فعال و متحرک کرنے پر اپنی پوری توانائی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ تربت میں میڈیا کانفرنس کے بعد لسبیلہ حب میں لیبر کانفرنس اور گوادر میں ماہی گیر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما حمید ایڈوکیٹ نے سکریٹری جنرل کے اعزاز میں پارٹی دی۔