غلامی اور ڈنڈے کی حکومت قبول نہیں ،ملک سکندر ایڈووکیٹ

  • December 26, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی بی26 کوئٹہ3کے امیدوار حاجی موسیٰ جان خلجی نے جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کے حمایت میں دستبردار ہونے کے اعلان کیا اور کہاکہ پورے ملک میں اپوزیشن جماعتوں نے ملکر ایک الائنس بنادیا ہے ہم اس الائنس کا حصہ بنتے ہوئے اپوزیشن امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ملک میں جمہوریت کی بحالی غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ملکر کردار ادا کرینگے ،یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا ولی محمد ترابی،رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین ،ایم این اے صاحبزادہ مولوی کمال الدین ،سید عبدالواحد آغا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی سحر گل خلجی،رضا خلجی ،سردار اورنگ خلجی اور دیگر بھی موجود تھے، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے یہ واضح معلوم ہوا کہ جمہوری قوتیں جیت گئے اور وہ قوتیں مایوس ہو کر جو کل تک جمہوریت اور سیاست کو ختم کررہے تھے انہوں نے کہاکہ طاقت اور غلامی کے ذریعے کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ مذاکرات اور پرامن طریقے سے مسئلے حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد جذباتی اور وقتی طور پر نہیں یہ اتحاد اصولوں اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بنایاگیا ہے جسے مزید بھی جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی بڑی بدقسمتی ہے لوگوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے سیاست اور ووٹ کو چوری کرتے ہیں غلامی اور ڈنڈے سے حکومتیں نہیں بنتی ہے اسی طرح حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاریں بلکہ ہمارے 1973کے آئین میں بھی واضح طور پر لکھا ہے کہ عوام کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت مدینہ ریاست کے طرز نظام چلانے کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن یہاں عملی طور پر کچھ اور ہورہا ہے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی موسیٰ جان خلجی نے کہاکہ ہمارا قوم اور دوستوں سے مشورے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچیں ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولاناولی محمد ترابی کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جمعہ کے روز پشتون باغ میں پارٹی کی جانب سے جلسہ منعقد ہوگا جس سے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قائدین خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ آج کے بعد مولانا ولی محمد ترابی ہم سب کا مشترکہ امیدوار ہوگا کیونکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے جماعتوں نے ملک بھر میں یہ فیصلہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدوار کی حمایت کرینگے آج ہم نے اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کے مطابق یہ فیصلہ کیا اور امید ہے کہ 31دسمبر کو مولانا ولی محمد ترابی کامیاب ہو کر اپوزیشن جماعتیں سرخرو ہونگے۔