ڈاکٹر ابراہیم فیصل کے اغواء پرحکومتی بے حسی تشویشناک ہے ، بی این پی

  • December 26, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء اور حکومتی بے حسی اور عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تواتر کے ساتھ بلوچستان میں ایسے واقعات کا رونما ہونا باعث تشویش ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہسپتال کئی روز سے بند پڑے ہیں حکومت کو پرواہ ہی نہیں حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں یہ شامل ہے کہ وہ معاشرے کے ہر طبقہ فکر کا تحفظ یقینی بنائے موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی دکھائی نہیں دے رہی ڈاکٹر تنظیمیں اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ حکومت سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ غریب مریضوں کی بھی داد رسی ہو سکے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ ڈاکٹرز برادری اور لواحقین جس ذہنی کوفت سے دوچار ہے اس کا خاتمہ ہو سکے حکمران اور انتظامیہ فوری طور پر عوام کے جان و مال کے حفاظت کیلئے موثر اقدامات کرے ۔