عدالتی کمیشن کا دورہ تحصیل بھاگ ، تالابوں اور واٹر سکیم کا معائنہ

  • December 26, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کی جانب سے بولان کی تحصیل بھاگ میں پینے کے صاف پانی کے عدم دستیابی اور تالابوں سے انسانوں اور جانوروں ایک ساتھ پانی پینے کے مسئلے پرچیف جسٹس کی جانب سے بنائے گئے کمیشن نے بھاگ شہر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کیئے جانے والے پانی کے تالابوں اور واٹر سپلائی سیکم کا معائنہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاگ میں لوگوں کے مضرصحت پانی پینے پر از خود نوٹس لیا تھا اور بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر دو رکنی کیمشن بنایا تھا جو کہ سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی اور سابق سیکرٹری آبپاشی بلوچستان عثمان بابئی پر مشتمل تھا اور جس کو ہدایت کی گئی تھی کہ 15دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے اس حوالے سے کمیشن نے بھاگ کا دورہ کیا میں اور بھاگ شہر میں پانی کے تالابوں اور واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ کیا اور تفصیل سے صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر شہر کے تمام سیاسی پارٹیوں اورسماجی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کمیشن کے ارکان اور بھاگ شہر میں پینے کے صاف پانی کی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کیا اور ہم لوگ گزشتہ اٹھارہ سال مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں اس موقع پر عثمان بابئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صورت حال کا جائزہ لے کرحقائق پر مبنی روپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔