قومی جدوجہد وبااصول سیاست کا ایوارڈ سردار عطاء اللہ کے نام

  • December 26, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 122 Views

اسلام آباد +کو ئٹہ(پ ر )سوسائٹی آف پاکستان اینڈ بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹنک آرگنائزیشن کی جانب سے گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہیروز آف بلوچستان کے نام پر عظیم سیاسی نامورو بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی غیر متزلزل ناقابل شکست سیاسی قومی جمہوری جدوجہدعظیم قربانیوں اصولوں پر مبنی پوری زندگی بسر کرنے بلوچوں اور محکوم اقوام کے قومی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے قید و بند کی صوبتیں اور سختیاں برداشت کرنے اور جلا وطنی اختیار کرنے اور اصولوں پر سودہ بازی نہ کرنے ہر قسم کی مصلحت پسندی کاشکار نہ ہونے اور نہایت ہی بہادری اور جرات مندانہ انداز میں بلوچ جملہ قومی مسائل اور بلوچستان کے ساحل وسائل پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر سیاسی ایوارڈ بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری نے وصول کیا۔ یہ ایوارڈز بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے دیئے جو اس پروگرام کے مہمان خاص تھے ۔