بلوچستان بھر میں کرسمس کا تہوار، ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

  • December 26, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کرسمس کی تہوار منائی گئی گر جا گھروں میں ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی گر جا گھروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا کوئٹہ کے مختلف گر جا گھروں میں ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔کوئٹہ شہرسمیت دیگر علاقوں میں چرچوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چرچز کے باہر اوراندر ایف سی ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور بغیر چیکنگ کے کسی بھی شخص کو چرچ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ حضرت یسوع المسیح کامجسم ہوناپوری دنیاکے لئے امن اورنجات کاپیغام ہے حضرت یسوع المسیح نے صلح،سلامتی،رواداری اورباہمی بھائی چارے کادرس دیالہذاہم سب پرفرض ہے کہ حضرت یسوع المسیح کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے پوری دنیامیں امن کے قیام کے لئے بھرپورجدوجہدکریں ۔