ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، پشتونخوامیپ

  • December 26, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں ممتاز معالج اور نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ15روز گزرنے کے باجود ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی جو کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر اغواء برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ ، چوری ڈکیتی اور بدامنی کی صورتحال بڑھتی جارہی ہے اور جرائم پیش عناصر ہر واردات میں کامیابی حاصل کرکے با آسانی فرار ہوجاتے ہیں ہر چوراہے پر سیکورٹی پر مامور فورسز کے باوجود جرائم پیشہ عناصر اغواء کاری ، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کو گن پوائنٹ پر چھیننے ، بم دھماکے جیسے واقعات رونماء ہورہے ہیں اور شہریوں پر خوف وہراس مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوامیپ اور اتحادی جماعتوں کی حکومت نے صوبے میں امن وامان قائم رکھا ہرضلع وعلاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حتی الوسع کوشش کی گئی ۔ لیکن موجودہ سیلکشن شدہ حکومت کی قیام کے روز اول سے ہی ہر پر امن ضلع بالخصوص قلعہ سیف اللہ ، پشین ، چمن اور کوئٹہ میں دہشتگردی اور جرائم کے واقعات نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے فی الفور ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بحفاظت بازیابی اور تمام عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔