بلوچستان میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چائیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

  • December 25, 2018, 12:28 am
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بلوچستان میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چائیں کیونکہ یہاں صنعت وتجارت سمیت مختلف شعبے تباہ حالی کاشکارہے بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دینا قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور اسد عمر ،کلکٹرکسٹم ڈاکٹر اشرف علی ودیگر بھی موجود تھے ۔قاسم خان سوری کاکہناتھاکہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران نے جس اچھے انداز سے ایک ایک کرکے اپنے مسائل وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور کے سامنے پیش کئے وہ قابل تحسین ہے ان کی تجاویز اور آرا میں بھی وقتا فوقتااعلی حکام تک پہنچاتارہوں گا،بلوچستان کے لوگ انتہائی مخلص اور محب الوطن ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں بے شمارمسائل ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چاہیے میں بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈزون قراردینے کی مذمت کرتاہوں اور اس بات کی بھی مذمت کرتاہوں کہ انہوں نے یہاں کی صنعت وتجارت ،زراعت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قرضے دینے کیلئے کھڑی شرائط رکھی ہیں جو قابل قبول نہیں بلوچستان کی صنعت وتجارت ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بینکوں کو انتہائی بہتر برتاؤ کرناچاہیے کیونکہ یہاں ماضی میں امن وامان کی صورتحال آئیڈیل نہیں تھا بلکہ ڈاکٹرز ،تاجرز سمیت مختلف شعبوں کے لوگ اغوا ہوتے رہے ہیں ،انہوں نے چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کو یقین دلایاکہ وہ ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ان کا ہرممکن ساتھ دیں گے بلکہ ان کی تجاویز اور آرا کو اعلی حکام تک بھی پہنچائیں گے۔