کوئٹہ واندورن بلوچستان ، فائرنگ ودیگر واقعات میں5جاں بحق بچے سمیت 2افراد کی لاشیں ملیں

  • December 24, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 227 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگر واقعات میں پانچ افراد جاں بحق بچے سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں میاں بیوی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں محراب خان اور حاجی نواب خان کو ہلاک جبکہ ایک شخص حاجی راز محمد کو زخمی کردیاپولیس نے نعشوں اورزخمی کوفوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں فائرنگ کی وجہ رشتے کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ زرغون آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ، کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سریاب روڈ پر واقع اسکریپ کی گوداموں میں نامعلوم افراد نے چوکیدار کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور فرارہوگئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت سعید احمد ولد داؤد سکنہ گوہرآباد کے نام سے ہوئی ہے لاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بادینی اسٹاف پھاٹک سے ایک بچے کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیالاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزیدکارروائی جاری ہے ۔دریں اثناء ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص فتح خان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔جبکہ دکی کے علاقے میں واقع مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کانکن امیر محمد جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے نعش نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر کے نواحی گاؤں پیر دوپاسی میں پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں جاوید علی ولد خیر جان،علی حسن ولد علی نواز،نادر شاہ ولد لعل شاہ شامل ہیں ۔ہزارگنجی کے علاقے زہری ٹاؤن میں رات گئے گیس لکیج کے باعث گھرمیں دھماکہ ہوا جس کے باعث میاں بیوی سمیت6افرادجھلس کر شدیدزخمی ہوگئے۔ایدھی کے عملے نے زخمی افرادکوابتدائی امداددینے کیلئے فوری طورپرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔زخمیوں میں 4بچے بھی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں عوامی حلقوں کاکہناتھا کہ کوئٹہ شہر میں گیس پریشرنہ ہونے کے برابر ہے اوردرجہ حرارت منفی6سے بھی تجاوزکرجاتاہے لوگ سردی سے بچنے کیلئے گیس جلالیتے ہیں ۔انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریش میں کمی کاخاتمہ یقینی بنایاجائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔