تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،انجینئر زمرک اچکزئی

  • December 24, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (خ ن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم کو فروغ دیں اور طبقاتی نظام کو ختم کرکے ہی تعلیمی اداروں میں بہتری لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی اسکول کے سالانہ نتائج کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کو منصوبہ کے تحت ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے آج ہم پسماندگی کا شکار ہیں سرکاری سکولوں میں اساتذہ بچوں کو صحیح نہیں پڑھاتے جس کی وجہ سے آج ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے طبقاتی نظام کو ختم کرکے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں مساوی تعلیمی نظام ہو تو ہم مختلف شعبوں میں ترقی کر سکتے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے تعلیم جیسے زیور سے بچوں کو آراستہ کرنا ہوگا باچاخان نے تعلیم کے فروغ کے لئے بہت طویل جدوجہد کی ہے جس کی وجہ سے پشتون معاشرے میں تعلیم کو بہتر مقام ملا باچا خان کی طویل جدوجہد کی وجہ سے آج ہم تعلیمی میدان میں مقابلہ کررہے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے بچوں کو پڑھائیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم کو فروغ دیں اور طبقاتی نظام کو ختم کرکے ہی تعلیمی اداروں میں بہتری لاسکتے ہیں۔