نوشکی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • December 24, 2018, 12:02 am
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز نوشکی کے قریب پہاڑی سلسلوں میں تھا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 جبکہ گہرائی 15 کلو ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز نوشکی کے قریب پہاڑی سلسلوں میں تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں ، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔