کوئٹہ اور اوستہ محمد میں ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق 8زخمی

  • December 22, 2018, 12:51 am
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ با ئی پا س پر گاڑی کی ٹکرسے ایک موٹر سائیکل سوار جا ں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے کی با زی ہا ر گیا ہے۔پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ با ئی پا س پر گا ڑی کی ٹکر سے ایک مو ٹر سائیکل سوار عبدالقدوس جان کی با زی ہا ر گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیاہے جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال کو ئٹہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ۔دریں اثناء اوستہ محمد کے علاقے موج واہ کے نزدیک کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹرک مزدور نبی داد مرہٹو ، محمد دین جمالی ،گاڑی ڈرائیور دین محمد مینگل ، طارق علی ،اسحاق علی ،دو خواتین مسماۃ ح ،مسماۃ م شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیاگیاحادثے سے متعلق مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے ۔