سپریم کورٹ کے حکم پر قائم واٹر کمیشن نے کام شروع کردیا

  • December 22, 2018, 12:48 am
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ پاکستان کے حکم پر سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے صدر امان اللہ کنرانی اور ریٹائرڈ سیکریٹری محمد عثمان بابئی پر مشتمل واٹر کمیشن نے باقاعدہ اپنا کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی کے بلاک میں دفتر قائم کرکے محکمہ پبلک ہیلتھ اور آبپاشی کے سیکرٹری کی معاونت سے صوبہ بھر میں آبنوشی کے منصوبوں کا جائزہ لیکر سپریم کورٹ کو دو ہفتوں میں رپورٹ دی جائے گی اس سلسلے میں کوئٹہ ،سبی ،نصیرآباد ڈویژنوں سمیت گوادر اور گڈانی کے اندر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سرکاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آج کوئٹہ کے قرب و جوار میں آبنوشی کی سکیمات اور پانی صاف کرنے کے مشینوں کا بھی معائنہ کیا