نیب بلوچستان میں 850ارب روپے کی کرپشن کا نوٹس لے،یار محمد رند

  • December 22, 2018, 12:48 am
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی چیف آف شوران سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نیب جانبدار ہے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب بلوچستان میں 850ارب روپے کی کرپشن کا از خود نوٹس لیکر پسماندگی صوبے کے وسائل کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں امید ہے کہ جام کمال کی حکومت ماضی کی حکومتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائیوں پر کچھ نہیں کہہ سکتا جام کمال ہاؤس آف لیڈر اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں وہی بہتر جواب دے سکتے ہیں ملک بھر میں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا عمل تیز کیا گیا ہے مگر بلوچستان میں احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی پی ٹی آئی حکومت کے قانون سازی سے دور ہوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنی دس سالہ دور حکومت میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا معاشی استحکام کے لیے پی ٹی آئی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ایک سال کے اندر معیشت کو مستحکم بنا کر ملک سے قرضوں کا بوجھ اتار کر ترقی اور خوشحالی لائیں گے ایک سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا معاملہ عدالتوں میں عدالتیں مکمل طور پر آزاد ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے اسکو سزا ملے گی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا مستقبل دیوار پر عیاں ہے نیب پر حکومتی دباؤ کی خبریں محض پروپیگنڈہ ہے جب بھی کرپشن کی بات ہوتی ہے اپوزیشن جماعتیں چیخ اٹھتی ہیں ۔