گورنر یاسین زئی سے رکن اسمبلی لیلیٰ ترین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

  • December 22, 2018, 12:48 am
  • National News
  • 111 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین کی قیادت میں ہرنائی کے ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں بی اے پی کے صوبائی رہنماء ملک مہراللہ خان ترین ، ملک روح اللہ خان ترین ، شیربازترین شامل تھے لیلیٰ ترین نے گورنر بلوچستان کو ضلع ہرنائی کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے انہیں آگاہ کردیا خصوصاََ ضلع ہرنائی میں کیڈٹ کالج کے قیام ، ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی تعمیراتی کی جلداجلد مکمل کرکے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ جوکہ نیشنل ہائی وے کے حوالے ہوچکا ہے وفاق نے فنڈز بھی مختص کیاہے ہرنائی کوئٹہ روڈ کچ موڑ تا ہرنائی اور ہرنائی تا سنجاوی جس کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز منظور کیاگیا ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سروے بھی کئی بھی ہوچکے ہیں تاہم تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے ضلع ہرنائی کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے بی اے پی کے رہنماء ملک مہراللہ خان ترین گورنر بلوچستان کو ہرنائی کادورہ کی دعوت بھی دی ۔